ذوالفقار مرزا پر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ‘ مقدمات کی تعداد چھ ہوگئی

منگل 12 مئی 2015 13:03

ذوالفقار مرزا پر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ‘رواں ہفتے دائر ہونے والا یہ چھٹا مقدمہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ آرام باغ تھانے پر ایس ایچ او عالم ڈاہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے وکیل اشرف سموں پر ہنگامہ آرائی ‘ فرائض انجام دینے میں رکاوٹ ڈالنے اور افسران کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے درخواست گزار نے بتایا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا عدالت میں پیشی کے وقت زبردستی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے اور اس موقعے پر پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تین مقدمات میں ضمانت کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر سوار ہوکر تقریر کی جس میں انھوں نے صوبائی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو ہدفِ تنقید بنایا

متعلقہ عنوان :