نئی دہلی : بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 مئی 2015 12:34

نئی دہلی : بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) : بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے.

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث میٹرو سروس بھی روک دی گئی ہے جبکہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس کی ایک لہر دوڑ گئی ہے. نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی ایک بار پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے . امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کا بھر کوٹ علاقہ تھا جبکہ خیبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے بازار ہے.

متعلقہ عنوان :