لاہور میں تیز ہوا اور بارش کے باعث بجلی کے 35 فیڈر ٹرپ کرگئے

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 23:47

لاہور میں تیز ہوا اور بارش کے باعث بجلی کے 35 فیڈر ٹرپ کرگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) لاہور میں تیز ہوا اور بارش کے باعث بجلی کے 35 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لاہور اور ملحقہ علاقوں میں شام کو ہونے والی تیز بارش اور تیز ہواوَں کے چلنے کے باعث شہر میں بجلی کے 35 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث جوہر ٹاوَن، شاہدرہ، ہربنس پورہ، بادامی باغ، گلشن راوی، بند روڈ، آڈٹ فال روڈ اور اسلام پورہ روڈ کے علاقوں میں بجلی غائب ہے اور علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ لیسکو اہلکاروں کی جانب سے ان علاقوں میں بجلی جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :