یمن ٗ سعودی شہر نجران پر حوثیوں کی گولہ باری سے ایک پاکستانی جاں بحق

یمن میں شیلنگ کے دوران لاپتہ ہونے والا مراکش کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے ٗحوثی باغیوں کادعویٰ

پیر 11 مئی 2015 20:19

یمن ٗ سعودی شہر نجران پر حوثیوں کی گولہ باری سے ایک پاکستانی جاں بحق

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر گولہ باری کرکے ایک پاکستانی شہری کو شہید اور دیگر ممالک کے چار شہریوں کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی سرحدی شہر نجران پر ایک مرتبہ پھر راکٹ داغے حوثیوں کی گولہ باری میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق، سعودی عرب کا ایک شہری اور تین دیگر ممالک کے شہری زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل حوثی باغیوں کے ٹی وی نے ایک ویڈیو دکھائی اور دعویٰ کیا کہ یمن میں شیلنگ کے دوران لاپتہ ہونے والا مراکش کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :