ملک کی اہم بندرگاہ گوادر پورٹ نے پہلی بار کام شروع کردیا

پورٹ پر لنگر انداز جہاز ، برآمدی سامان لیکر ملائشیا اور چین جائیگا،18 مئی کو دوسرا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگا ٗ کامران مائیکل

پیر 11 مئی 2015 20:15

ملک کی اہم بندرگاہ گوادر پورٹ نے پہلی بار کام شروع کردیا

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) ملک کی اہم بندرگاہ گوادر پورٹ نے پہلی بار کام شروع کردیا۔ پورٹ پر لنگر انداز جہاز ، برآمدی سامان لیکر ملائشیا اور چین جائیگا۔ ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے مطابق اکنامک کوریڈور کی واحد بندرگاہ فعال کردی گئی اورگوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ برآمدی سامان کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زنگ جنگ سونگ جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ، جہاز برآمدی سامان لیکر ملائیشیا اور چین جائے گا۔اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ 18 مئی کو دوسرا جہاز بھی گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :