ایم کیو ایم نے گورنر سندھ عشرت العباد کے استعفے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 مئی 2015 18:49

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ عشرت العباد کے استعفے کا مطالبہ کردیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مئی 2015 ء) ایم کیو ایم نے گورنر سندھ عشرت العباد کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی لندن اور پاکستان میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2002 میں ایم کیو ایم کو گورنر شپ کی آفر کی گئی۔ عشرت العباد نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کیں اور ابتداء میں بہترین انداز میں کام کیا۔

(جاری ہے)

مگر کچھ عرصے سے ان کا جو طرز عمل ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اب پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے۔ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کا قتل عام شروع ہوا ، کراچی میں محاجر آبادیوں کا محاصرہ ہوتا رہا، کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا تاہم عشرت العباد نے آنکھیں بند کیے رکھیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد رکوانے میں ناکام رہے۔ فاروق ستار نے عشرت العباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اپنی عہدے سے استعفی دے دیں اور ایم کیو ایم کی صف میں دوبارہ شامل ہوجائیں۔