پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست خارج

پیر 11 مئی 2015 11:13

پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11مئی2015ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پھانسی کے منتظر مجرم شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست خارج کر دی ، عدالت نے اپنے مختصر فیصلہ میں قرار دیا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔

(جاری ہے)

پھانسی کے منتظر مجرم شفقت حسین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے 2004 ء میں بچے کو قتل کرنے کے الزام میں سزا سناتے وقت ان کی عمر کو مدنظر نہیں رکھا ۔

شفقت حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت ان کا موکل نابالغ تھا ۔ اس لیے ہائیکورٹ شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لیے کمیشن بنائے ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ آج عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔