باجوڑ :بم دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 6 افراد جاں بحق

پیر 11 مئی 2015 11:03

باجوڑ :بم دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 6 افراد جاں بحق

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11مئی2015ء) باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ ، قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق ، گاڑی مکمل تباہ ۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں قبائلی رہنما محمد جان اپنی گاڑی میں 6 ساتھیوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد جان ، قاری فضل ربی ، ملک مسافر خان اور نور احمد سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور انسانی اعضا دور دور تک بکھر گئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔