لاڑکانہ‘ تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کانسٹیبل نے خود کو آگ لگا لی

اتوار 10 مئی 2015 00:05

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مئی۔2015ء)لاڑکانہ میں پولیس کانسٹیبل نے ایک سال سے تنخواہ نہ ملنے پر پٹرول چھڑک کر خود کو ا?گ لگا لی۔ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق میرو خان میں کانسٹیبل عاشق لغاری نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

شہریوں نے آگ بجھا کر عاشق لغاری کو مقامی اسپتال پہنچایا جہاں سے انتہائی تشویش ناک حالت پر چانڈکا اسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کانسٹیبل کا نوے فیصد جسم جل گیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے عاشق لغاری کو ایک سال سے تنخواہیں نہیں ملیں جس پر وہ شدید مشکلات اور ذہنی دباوٴ کا شکار تھا۔