رحیم یارخان‘ جرگے نے پسند کی شادی کرنے پر دولہا کی 5 سالہ بہن ونی اور 3 لاکھ جرمانہ سنا دیا

اتوار 10 مئی 2015 00:04

رحیم یارخان‘ جرگے نے پسند کی شادی کرنے پر دولہا کی 5 سالہ بہن ونی اور ..

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مئی۔2015ء)رحیم یارخان میں جرگے نے پسند کی شادی کرنے پر دولہا کی 5 سالہ بہن کو ونی کرنے اور 3لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا غیرقانونی حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لڑکے کی ماں کا کہنا ہے کہ بااثرافراد پرمشتمل جرگے نے پولیس کی ملی بھگت سے پہلے دلہن کیاغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور انہیں در بدر کیا، اب انہیں اپنی 5 سالہ بیٹی کے اغوا کیے جانے کا خدشہ ہے۔ خاتون نے کہا کہ پولیس ان کی مدد نہیں کررہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کارروائی کریں۔