Live Updates

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ کیلئے اراضی حاصل کرنے کے بعد معاوضہ ادا نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

6برس تک اراضی کی رقم ادا نہ کرنے کے معاملے پر وزیر اعلی شہباز شریف 14 مئی کو عدالت طلب

ہفتہ 9 مئی 2015 20:05

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ کیلئے اراضی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ کیلئے اراضی حاصل کرنے کے بعد اس کا معاوضہ ادا نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے پیش کردہ جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 6برس تک اراضی کی رقم ادا نہ کرنے کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو 14 مئی کو طلب کرلیا ۔لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طلبی کے احکامات انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک کلچر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دیے۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2009ء میں بورڈ آف ریونیو نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے لیے دو کنال دس مرلے اراضی لی تھی اور ابھی تک معاوضہ کی رقم ادا نہیں کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک کلچر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاوضہ کی وصولی کے لیے متعدد مرتبہ متعلقہ حکام سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبادالرحمان لودھی نے پنجاب حکومت کے پیش کردہ جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور چھ برس تک اراضی کی رقم ادا نہ کرنے کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو چودہ مئی کو طلب کر لیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات