نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر التمش ، میجر فیصل اور نائب صوبیدار ذاکر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہفتہ 9 مئی 2015 11:39

نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر التمش ، میجر فیصل اور نائب صوبیدار ..

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر التمش ، میجر فیصل اور نائب صوبیدار ذاکر علی کی نماز جنازہ گلگت ہیلی پیڈ پر ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاک فوج کے ایوی ایشن شعبے سے تعلق رکھنے والے پائلٹس میجر التمش ریاض اور میجر وسیم فیصل اور ٹیکنیشن نائب صوبیدار ذاکر کی نمازِ جنازہ سنیچر کو گلگت میں فوجی بیس پر ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میتوں کو آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے۔دوسری جانب حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی گلگت میں فوجی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے چاروں غیر ملکی شخصیات کی میتیں بھی ہفتہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس منتقل کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :