مصباح کے فیصلے پر تعجب ہے، شکیب الحسن

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 9 مئی 2015 00:18

مصباح کے فیصلے پر تعجب ہے، شکیب الحسن

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء)بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے فالو آن نہ لینے کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 557 رنز اسکور کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو 203 رنز پر آؤٹ کرکے 354 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہرین کرکٹ کا خیال تھا کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق بنگلہ دیشی ٹیم کو فالو آن پر کروائیں گے تاہم توقعات کے برعکس انہوں نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعدازاں پاکستان 195 رنز اسکور کرکے اننگز ڈیکلئر کردی۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنالیے ہیں۔ شکیب الحسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کو پریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔ شکیب نےکہا کہ میچ میں پاکستانی ٹیم کا پلڑا ضرور بھاری ہےلیکن ہم انہیں آسانی سے جیتنے نہیں دیں گے۔