اگر کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: فہمیدہ مرزا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 مئی 2015 00:09

اگر کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: فہمیدہ مرزا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 مئی 2015 ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق فہمیدہ مرزا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی تمام جدوجہد جمہوریت کیلئے ہے ، پارٹی کیلئے یوسف رضا گیلانی کے معاملے میں قومی اسمبلی میں رولنگ دی، انہوں نے اپنی پوری زندگی بہت جدوجہد کی لیکن ایسے حالات کبھی نہیں دیکھےجیسے حالات آج پیدا کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اللہ تعالیٰ اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں۔ فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ وہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مدد مانگ رہی ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کوئی سننے والا نہیں۔ اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، اگر میڈیا نہ ہوتا تو ناجانے کیا ہوجاتا۔

متعلقہ عنوان :