راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مئی تک کی توسیع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 مئی 2015 12:18

راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مئی ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 مئی 2015 ء) : منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا . آج صبح ہونے والی سماعت میں عدالت نے کسٹم حکام کو ملزمہ کا چالان مکمل کرنے کے لیے ایک گھنٹے کی مہلت دی تھی.

(جاری ہے)

تاہم عدالت نے ملزمہ ایان علی کے جودیشل ریمانڈ میں 18 مئی تک کی توسیع کر دی ہے . جسٹس صابر سلطان کا کہنا تھا کہ ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ٹرائل کورٹ کرے گی، جبکہ ماڈل ایان علی کی ضمانت نہیں لے سکتا . تاہم عدالت نے کسٹم حکام کو 18 مئی سے قبل ماڈل ایان علی کا چالان مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ کیس کی سماعت کو 18 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :