معاہدے کی خلاف ورزی،پاکستانی پراپرٹی کمپنی کا سویڈن میں والوو پنٹا کیخلاف 50 کروڑ یورو ہرجانے کا دعوی دائر

جمعرات 7 مئی 2015 23:15

معاہدے کی خلاف ورزی،پاکستانی پراپرٹی کمپنی کا سویڈن میں والوو پنٹا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان کی ایک بڑی پراپرٹی کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سویڈن میں والوو پنٹا کیخلاف پچاس کروڑ یورو کا ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے ۔ والو پنٹا نے جنریٹروں کی فروخت پر دی گئی بین الاقوامی وارنٹی کی خلاف ورزی کی ہے اور خریداری کی مکمل ادائیگی کے باوجود تحریری معاہدے سے انحراف کیا ۔

(جاری ہے)

والو پاکستان لمیٹڈ نے پراپرٹی کمپنی کو نقائص کے حامل جنریٹر فراہم کئے بالکل نئے والوو پنیٹا جنریٹروں کی خریداری کے باوجود تین ماہ کے اندر ہی ان میں نقص پیدا ہوگیا اور والوو نے ایک سال کی وارنٹی کے باوجود جنریٹروں کی مرمت کی قیمت بھی وصول کی جو پاکستان میں دھوکہ دیہی کی ایک انوکھی مثال ہے اس بناء پر سویڈن میں پراپرٹی کمپنی کی طرف سے پچاس کروڑ یورو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے