ڈیرہ مراد جمالی، گن پوائنٹ پر کہری قبائل کے مزید دو افراد اغواء

جمعرات 7 مئی 2015 23:14

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء )نصیرآباد کے علاقے سون واہ سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کہری قبائل کے مزید دو افراد افضل شاہ اور بابل شاہ کو اغواء کر لیا گیا نصیرآباد سے چار خواتین تین بچوں سمیت اغواء ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہو گئی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد قمر الحسن طویل چھٹی پر جاتے ہی نصیرآباد میں چوری ڈکیتی اور اغواء تاوان کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے جمعرات کے روز بھی چھتر کے علاقے سون واہ سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کہری قبائل کے دو افراد افضل شاہ اور بابل شاہ کو اغواء کر لیا گیا ہے چار روزکے دوران نصیرآباد سے چار خواتین تین بچوں سمیت پندرہ افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے