کوئٹہ ، قلات کے علاقہ کوہک کے عوام کی درخواست پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 7 مئی 2015 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) پی پی ایچ آئی قلات کے ضلعی آفیسر مجیب بلوچ نے علاقہ کوہک کے عوام کی درخواست پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں سے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے۔ پی پی ایچ آئی قلات کے ضلعی آفیسر مجیب بلوچ کی سربراہی میں ڈاکڑز اور لیڈی ڈاکڑز کی ٹیم قلات شہر سے ستر کلومیٹر دور انتہائی پسماندہ علاقہ کوہک پہنچ گئی جہاں مختلف جگہوں گاجان، پیری زئی ، نیچاری اور کنڈ کے علاقوں میں فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاقے کے معتبرین اور سماجی کارکنوں متعلقہ کونسلران نے کیمپ میں خاصی دلچسپی لی۔میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عبدلرشید محمدشہی، ڈاکٹر حیات خان، پیرامیڈکس کے ضلعی چیئرمین وحید بلوچ، اور لیڈی ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

علاقائی معتبرین کے ساتھ بلوچی احوال میں پی پی ایچ آئی قلات کے ضلعی آفیسر مجیب بلوچ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کم وسائل کے باوجود لوکوں کو انکی دہلیز پر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے جس میں ہم خاصی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کا مقامی آفیسر ہونے کی وجہ سے ان تمام علاقوں سے ان کی واقفیت ہے ،ہمارے لوگ ہیں اور انکے مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ مجیب بلوچ نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوسکا، پی پی ایچ آئی غریب عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات پہنچاتی رہے گی ۔ علاقائی معتبرین نے مجیب بلوچ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کئی سال سے بند مرکز صحت کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے پی پی ایچ آئی کے زریعے ٹیک اووز کرکے کھولنے کی درخواست کی جس کی مجیب بلوچ نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی