پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان تین روزہ پالیسی مذاکرات شروع ہوگئے

جمعرات 7 مئی 2015 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستانی حکام اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان تین روزہ پالیسی مذاکرات شروع ہوگئے۔مذاکرات میں وزیر خزانہ آئندہ بجٹ میں رعایتی ایس آر اوز کے خاتمے ، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے بارے آئی ایم ایف حکام کو اعتماد میں لینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا اور چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کے علاوہ دیگر اعلی حکام شرکت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پالیسی مذکرات میں قرضے کی نئی قسط، بجٹ 2015-16ء ،مالی خسارہ، ٹیکس وصولی، و توانا ئی سیکٹر کو دی جانیوالی سبسڈی کے معاملات زیرغور آئیں گے۔ وزیر خزانہ آئندہ بجٹ میں رعایتی ایس آر اوز کے خا تمے اور ٹیکس نیٹ کے دائرہ کارکو وسعت دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام کو اعتماد میں لیں گے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 55کروڑ ڈالر قرضے کی نئی قسط جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :