قطر سے درآمد شدہ ایل این جی کی قیمت کو جلد حتمی شکل دیدی جائیگی، کئی معاملات ابھی تک حل طلب ہیں، وزیر پٹرولیم

جمعرات 7 مئی 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے درآمد شدہ ایل این جی کی قیمت کو جلد حتمی شکل دیدی جائیگی،کئی معاملات ابھی حل طلب ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے درآمدی ایل این جی کی خریداری کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل کو نامزد کیا ہے، ایل این جی کی قیمت کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے قطرسے مذکرات جاری ہیں جس میں ایل این جی کی خریدوفروخت کے معاملے کی کمرشل ٹرمز کا جائزہ لیا جائیگا جس کے بعد حکومت پاکستان کی پرائس نیگوسی ایشن کمیٹی قیمت کو حتمی شکل دیگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے معاملات حل ہوچکے ہیں جبکہ رقوم کی ادائیگی کا میکانزم اور بینک گارنٹی کے معاملات ابھی حل ہونا باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :