دھرنوں کی سیاست ختم ، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا‘ حمزہ شہباز شریف

جمعرات 7 مئی 2015 14:14

دھرنوں کی سیاست ختم ، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،انشا اللہ2017 ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے پاکستان کو روشن بنائیں گے،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو پراجیکٹ مکمل ہونے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر دن ایک نئی نوید سناتے ہیں کبھی عمران خان گورنمنٹ کے جانے کا کہتے ہیں کبھی امپائر کی انگلی اٹھنے کی نوید سنا دیتے ہیں۔ دھرنوں کی سیاست ختم ہوئی اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 125کے فیصلے میں خواجہ سعد رفیق کو قصور وار نہیں ٹھہرایا۔