چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی سینیٹر رفیق رجوآنہ کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد

جمعرات 7 مئی 2015 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر رفیق رجوآنہ کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان رفیق رجوانہ کی غیر موجودگی کو شدت سے محسوس کریگا جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میرے لئے ایک اچھی اور بری خبر بھی ہے کہ سینیٹر رفیق رجوانہ کو پنجاب کا گورنر بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرے گا تاہم یہ ایوان ان کی غیر موجودگی کو شدت سے محسوس کرے گا۔