اسلام آباد : این اے 125 ، خواجہ سعد رفیق نے ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 مئی 2015 14:11

اسلام آباد : این اے 125 ، خواجہ سعد رفیق نے ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 مئی 2015 ء) : این اے 125 میں دھاندلی کیس کا فیصلہ خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، یاد رہے کہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے حامد خان نے درخواست دائر کی تھی جس میں خواجہ سعد رفیق کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا.

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ حلقے میں امیدوار کی جانب سے کوئی دھاندلی نہیں کی گئی اور نہ ہی ثابت ہوئی، پولنگ میں غلطیاں پولنگ عملے کی لا پرواہی کے باعث ہوئی.

لہٰذا حلقے میں دوبارہ انتخابات کروانے کے ٹربیونل کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا جائے.