میرا انتخاب جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، نو منتخب گورنر پنجاب

جمعرات 7 مئی 2015 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) نو منتخب گورنر پنجاب سینیٹر رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سینٹ میں گزرا ہوا وقت ایک یادگار کی حیثیت رکھتا ہے ، میرا انتخاب جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی چپقلش کے خاتمے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں اظہار خیال کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج سینٹ اجلاس میں بوجھل دل کے ساتھ موجود ہوں مجھے جہاں ایک طرف گورنر پنجاب بننے کی خوشی ہے تو دوسری جانب سینٹ جیسے اہم ادارے سے وابستگی ختم ہونے پر افسوس ہے یہ وہ ادارہ ہے جہاں سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور آگے بھی سیکھتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ میرے انتخاب سے جنوبی پنجاب کے عوام کی احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہوگا اور میں مسلم لیگ کی قیادت کا شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے قدم قدم پر رہنمائی کی ضرورت ہے اور میں اس ایوان سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ میرا بھرپور ساتھ دینگے انہوں نے ایوان کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اراکین سینٹ نے جس انداز سے میری پذیرائی کی ہے وہ میرے لئے ایک اعزاز ہے

متعلقہ عنوان :