مردان انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

جمعرات 7 مئی 2015 13:44

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) مردان انسداد دہشت گردی فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اسلحہ ، دستی بم برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی فورس نے مردان میں حساس اداروں کی طرف سے دی گئی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق تختہ جبکہ دوسرے کا مردان سے ہے اس کے زیر استعمال گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اسلحہ دستی بم اور ڈینیٹر برآمد ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے ۔