وزیر امور کشمیر کے ترجمان نے زلزلہ متاثرین کے40 لاکھ روپے اپنی عیا شیوں میں اڑا دئیے

جمعرات 7 مئی 2015 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزارت امور کشمیر میں زلزلہ متاثرین کے لئے مختص فنڈ میں سے وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کے ترجمان نے 40 لاکھ روپے اپنیعیا شیوں میں اڑا لئے ۔ 40 لاکھ روپے صحافیوں کو کھانا کھلانے کے نام پر ہضم کر لئے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید شہزاد نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وزارت میں لاکھوں روپے کا بجٹ صحافیوں کو چائے پلانے پر خرچ ہوتا ہے اور یہ بجٹ آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کے لئے مختص فنڈ سے لیا جاتا ہے ۔

جاوید شہزاد نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے یہ فنڈ استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء نے اس حوالے سے جب وفاقی وزیر برجیس طاہر سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا ۔ یاد رہے کہ وزارت امور کشمیر میں کشمیریوں کی آزادی کے نام پر اربوں روپے کے فنڈ ہضم ہوتے ہیں جس کے خلاف کشمیری قیادت نے بھی شدید مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :