نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب قبرستان سے 30 سالہ نوجوان کی پھندا لگی نعش برآمد

جمعرات 7 مئی 2015 13:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) جمعرات کی صبح نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب قبرستان سے 30 سالہ نوجوان کی پھندا لگی نعش ملی، مقتول کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا۔ فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت راجو ولد سونو کے نام سے ہوئی جو ہندو تھا۔ ادھر شارع فیصل پر ایف ٹی پی فلائی اوور کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے باوردی پولیس کانسٹیبل شاہنواز کو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ جمعرات کی صبح لیاقت آباد بی ایریا میں فائرنگ سے یاسمین زوجہ عرفان زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

ادھر اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشن ضیاء سے پاکستان بازار پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم عدیل صدیقی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ قبل ازیں اورنگی ٹاؤن پولیس نی مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے ایس ایچ او کلری عبدالمعید کو معطل کیا تاہ ممعطل کے احکامات کے بعد ایس ایچ او نے کلری کے علاقے میں پولیس مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وار کے کارندے کو مقابلے میں ہلاک کیا جس کے بعد ایس ایچ او کو دوبارہ بہال کردیا گیا اور انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :