بھارت میں عورتوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

ہراساں کئے جانے پر اتھلیٹ لڑکی نے خودکشی کر لی

جمعرات 7 مئی 2015 13:38

کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) بھارت میں عورتوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، بھارتی شہر کیرالہ میں سینئرز کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر 4 اتھلیٹس نے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جان کی بازی ہار گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کیرالہ میں پیش آیا جہاں سینئرز کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر چار اتھلیٹس نے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خودکشی کی کوشش کرنے والی چاروں اتھلیٹس میں سے 15 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی ہے ، سوئمنگ کی چاروں اتھلیٹس نے موت کو گلے لگانے کے لئے زہریلے پھل ”اوتھلانگا “کا استعمال کیا۔ لڑکیوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے جبکہ ہاسٹل جہاں لڑکیاں ٹریننگ کرتی تھیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ لڑکیوں کے بے ہوش ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کے رشتہ داروں نے بھارتی حکومت سے مجرموں کو سخت سزا دینے کی اپیل کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :