میڈرڈ اوپن ٹینس :راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

جمعرات 7 مئی 2015 13:33

میڈرڈ اوپن ٹینس :راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد دوسرے راؤنڈ ہی میں ختم ہو گیا جبکہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ، سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر 2 سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا سامنا آسٹریلیا کے نک کائیر گیوس کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے ، نک کائیر گیوس نے راجر فیڈرر کو کانٹے کے مقابلے میں سات چھ ، چھ سات اور چھ سات سے ٹھکانے لگایا ۔

سنگلز ہی کے ایک اور میچ میں میزبان ملک کے سٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ۔ سپینش سٹار نے امریکی حریف سٹیو جانسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ چار ، چھ تین سے شکست دی ، ادھر سپین ہی کے مارسل گرینولرز بھی فرانس کے گائیل مونفلس کے خلاف کامیابی کے بعد اگلے راؤنڈ میں پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :