وزیراعظم سے مالدیپ کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 مئی 2015 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مالدیپ کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور عبداللہ یامین عبدالقیوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مہمان صدر کا کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا جبکہ مالدیپ کے صدر نے بھی اپنے وفد کا وزیراعظم نواز شریف سے تعارف کروایا،مالدیپ کے صدر نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :