منافع خوری یا منافع خوروں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں‘ رانا بابر حسین

جمعرات 7 مئی 2015 13:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے تحت اس سولر پارک سے 900 میگاواٹ مزید بجلی حاصل ہوگی جس میں سے 350 میگاواٹ بجلی رواں برس کے اختتام تک پیدا ہونا شروع ہو جائے گی جبکہ 550 میگاواٹ بجلی اگلے برس حاصل ہوگی۔ اس طرح ایک ہزار میگاواٹ کا یہ منصوبہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا سولر پراجیکٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس سولر پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی تو پہلے پاکستان کے نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی کیونکہ پاکستان کا نجی شعبہ بہت جاندار ہے لیکن بڑے بڑے سورما بھاگ گئے کیونکہ وہ منافع خوری کرنے کے عادی تھے اور انہیں اس منصوبے میں منافع نظر نہیں آ رہا تھا اور وہ ایزی منی کمانا چاہتے تھے۔ ایسی منافع خوری یا منافع خوروں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ ملک کی خدمت کرنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے، انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دیئے جانے چاہئیں اور اس کے برعکس جو سرمایہ دار یہاں اپنا سرمایہ لگانے کی بجائے سرمایہ کاری باہر کر رہے ہیں ان کا ناطقہ بند ہونا چاہیے-

متعلقہ عنوان :