آصف زرداری ذاتی فائدے کیلئے مفاہمت کرنا چاہتے ہیں ‘ذوالفقار مرزا

پڑھے لکھے خاندان سے ہوں قانون نہیں توڑوں گا ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 مئی 2015 13:25

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری ذاتی فائدے کے لئے مفاہمت کرنا چاہتے ہیں، پڑھے لکھے خاندان سے ہوں قانون نہیں توڑوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بینظیر بھٹو نے کبھی دہشتگردوں کے ساتھ مفاہمت کی ہدایت نہیں کی۔

(جاری ہے)

مفاہمت صرف عوام کے فائدے کے لیے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی اسپیشل کمانڈوز کی ٹیم ہونی چاہیے۔ ذوالفقار مرزا نے کہاکہ ان کے شواہد ا?صف زرداری کو پھانسی تک پہنچانے کے لیے کافی ہیں۔ مجھ سے پوچھا جائے، تمام شواہد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر تمام قیدیوں کے ساتھ برابر کا سلوک ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :