اسلام آباد، مبینہ پولیس مقابلے میں تین افغان کار چور زخمی حالت میں گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

جمعرات 7 مئی 2015 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین افغان کار چور زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق ملزمان نے افغان کچی بستی کے قریب پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان نے تھانہ رمنا کے علاقے سے گاڑی چوری کی تھی ان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی‘ موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :