ذوالفقار مرزا کی عدم گرفتاری کیخلاف مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال

جمعرات 7 مئی 2015 12:53

ذوالفقار مرزا کی عدم گرفتاری کیخلاف مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ، پہیہ ..

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی اور تاجر اتحاد کی کال پر ضلع بدین کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاوْن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ۔پنگریو میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔گزشتہ روزضلع بدین اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر مقدمات قائم کئے جانے پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اس ہی ضلع بدین اور پنگریو میں ذوالفقار مرزا اور مقدمات میں نامزد ان کے ساتھیوں کی عدم گرفتاری کے خلاف تاجر اتحاد کی کال پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی ۔ تاجر اتحاد بدین نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لئے تین روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔ الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد بدین ، کھوسکی اور پنگریو میں شٹر ڈاوْن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ۔ شہر کے کاروباری اور تجارتی مراکز بند اور سڑکیں سنسان ہوگئے ۔ پنگریو میں شہری اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :