آسٹریلیا کا انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے تعاون کاخیرمقدم

جمعرات 7 مئی 2015 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے ملاقات کرکے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا‘ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں مزید تعاون خوش آئند ہوگا۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی پشپ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جولی بشپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور منشیات و انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ جولی بشپ نے کہا کہ پاکستان سے تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ انسداد دہشت گردی اور سمگلنگ کی روک تھام میں مزید تعاون خوش آئند ہوگا۔

متعلقہ عنوان :