ہدایتکار سید نور ایران میں ہونیوالے فلم فیسٹیول میں شر کت کر کے واپس لاہور پہنچ گئے

جمعرات 7 مئی 2015 12:32

ہدایتکار سید نور ایران میں ہونیوالے فلم فیسٹیول میں شر کت کر کے واپس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار سید نور ایران میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں شر کت کر کے واپس لاہور پہنچ گئے ،چند روزآرام کرنے کے بعددوبارہ اپنی فلم ”بھائی وانٹڈ “کا کام شروع کردیں گے ۔ تفصیل کے مطابق ہدایتکار سید نور 10روز قبل ایران میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے جہاں ان کی فلمیں ”مجاجن “اور ”چوڑیاں “فلم فیسٹیول کا حصہ تھیں ۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں ان کی فلمیں ”مجاجن “اور ”چوڑیاں “کو بے حد پسند کیا گیا ۔فیسٹیول کے شرکاء نے ان فلموں کو بہترین فلمیں قراردیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے سید نور سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔ایک ہفتے تک فلم فیسٹیو ل میں شرکت کرنے کے بعد سید نور لاہور واپس پہنچ گئے اور اب چند روز آرام کرنے کے بعد وہ اپنی فلم بھائی وانٹڈ“کا کام شروع کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :