اداکارہ اکرم اداس کی شمولیت سے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کو چار چاند لگ گئے

جمعرات 7 مئی 2015 12:32

اداکارہ اکرم اداس کی شمولیت سے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کو چار چاند ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) نامور اداکارہ اکرم اداس کی شمولیت سے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کو چار چاند لگ گئے ۔ اکرم اداس کی طنزو مزاح سے بھرپور اداکاری نے ان کو عوامی حلقوں میں مقبول بنا دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکوہ مزاحیہ شو میں اس سے قبل اداکار آصف اقبال اداکاری کر رہے تھے مگر بعض وجوہات کی بنا پر انہو ں نے شو کو چھوڑ دیا جس کے بعد ان کی جگہ اکرم اداس کو کاسٹ کر لیا گیا تھا ۔ اکرم اداس کے ہمراہ شو میں اداکار گلفام ، ہنی البیلا اور ببو رانا بھی اداکاری کر رہے ہیں ۔ یہ شو جمعرات ، جمعہ اور ہفتے کی شپ رات 11بجے نجی ٹی وی چینل سے پیش کیا جاتا ہے ۔ اس کے ڈائریکٹر عثمان رضا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :