الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 7 مئی 2015 12:26

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کی رکنیت کومنسوخ کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے این اے125 میں مبینہ دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعدخواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی ہے ،الیکشن کمیشن نے جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ این اے 125 میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی رکنیت 4 مئی سے منسوخ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل نے این اے125 میں بڑے پیمانے پر الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے اور حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔