خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے کے عہدے سے بھی فارغ

جمعرات 7 مئی 2015 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے کے عہدے سے بھی فارغ ہوگئے ،جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ این اے 125 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے،الیکشن کمیشن کے اس نوٹیفکیشن کے بعدخواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے کے عہدے سے بھی محروم ہوگئے،ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے باوجود وفاقی وزیر کے عہدے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریلوے کے تمام تر اختیارات استعمال کررہے ہیں،ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ خواجہ سعد رفیق شان و شوکت سے سکواڈ اور پروٹوکول بھی تاحال بطور وفاقی وزیر استعمال کررہے ہیں،وزارت ریلوے کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرآن لائن کو بتایا کہ وزارت کے افسران اس وقت گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں کہ خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت منسوخ اور وفاقی وزیر ریلوے کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد ان کے دیئے گئے احکامات کی قانونی حیثیت کیا ہوگی اور اگر وہ ان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہیں تو بعد میں کسی مصیبت میں مبتلا نہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :