سی ڈی اے میں جونیئر کی سنئیر کے اوپر تعیناتی کی روایت قائم

جمعرات 7 مئی 2015 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) میں جونیئر کو سنئیر کے اوپر تعینات کرنے کی روایت قائم کردی گئی ہے‘ سول سروس کے 34 کامن کے اٹھارہویں سکیل کے آفیسر حمزہ شفقات کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ و اسٹیٹ لگانے سے 26 کامن کے سات سال سینیئر 19 ویں سکیل کے ڈائریکٹر اسٹیٹ ون عاصم علی کھچی ان کے ماتحت آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے بلیو آعیڈ (آنکھ کے تارے) آفیسر حمزہ شفقات کو سول سروس جو کہ 34 کامن کے ڈی ایم جی آفیسر ہیں کو تمام قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے سینیئر آفیسر کے اوپر تعینات کیا گیا ہے سابق اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو دو سال قبل سی ڈی اے میں بطور ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا تاہم کچھ ماہ قبل حمزہ شفقات کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ و لینڈ تعینات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا افسوسناک امر یہ ہے کہ سول سروس کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے حمزہ شفقات سے سات سال سینیئر 26 کامن انفارمیشن گروپ کے آفیسر محمد عاصم کھچی کو ان کے ماتحت ڈائریکٹر اسٹیٹ ون تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے انتظامیہ نے اپنی اس قانون شکنی کو چھپانے کیلئے ایک آفس آرڈر کے ذریعے عاصم کھچی کو رپورٹ کرنے کیلئے ممبر اسٹیٹ کیلئے کہا گیا تاہم عملاً عاصم کھچی حمزہ شفقات کے ماتحت گزشتہ کئی ماہ سے کام کررہے ہیں۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء نے اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھ کر موقف بتاتا ہوں تاہم اس کے بعد انہوں نے رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :