سعد رفیق کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے ، بابر اعوان

جمعرات 7 مئی 2015 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سال 2015ء الیکشن کا سال ہے ، نواز لیگ ہمیشہ کہتی رہی کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کریں اور اب خود اپیل کے پیچھے چھپی بیٹھی ہے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ اگر دھاندلی ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دونگا ، اب انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا ہر مطالبہ منافقت پر مبنی ہے حکومت نے کبھی سچائی سے کام نہیں لیا نواز لیگ گالیاں بھی خود دیتی ہے اور گالیاں دینے سے منع بھی خود ہی کرتی ہے