این اے 125میں دھاندلی کی توثیق ہوگئی، ن لیگ کا سپریم کورٹ جانا قانونی حق ہے،شفقت محمود

جمعرات 7 مئی 2015 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ این اے 125میں دھاندلی کی توثیق ہوگئی ہے ، سپریم کورٹ جانا ان کا قانونی حق ہے ، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ایوان جو بھی الفاظ استعمال کئے جائیں وہ سوچ سمجھ کر کر نے چاہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر کسی کو ا عتراض ہے تو اسے سپریم کورٹ جانے کا قانونی و آئینی حق ہے دوبارہ الیکشن کا حکم ٹربیونل نے دیا ہے ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا عہدہ آئینی ہوتا ہے اور حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ گورنر لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :