حکومت پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں،عابد شیر علی

جمعرات 7 مئی 2015 12:05

حکومت پر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں ہے اگر کرپشن کا کوئی الزام ثابت ہو جائے تو ہم ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر واپڈا میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے احتساب کا عمل جاری ہے میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں 8 کھلی کچہریاں لگائیں اور اس دوران کرپشن مختلف بے قاعدگیوں کے الزام میں واپڈا کے 210 ملازمین کو معطل کیا جبکہ اعلی افسران کو جو کہ ایک عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات تھے انہیں دوسروں شہروں میں تبدیل کیا جن میں سے اکثر واپڈا افسران نے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے ۔

انہوں نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ مختلف سرکاری محکموں کی طرف اربوں روپے واجب الادا ہیں اگر سرکاری محکمے خاص کراچی صوبہ سندھ کے ادارے واپڈا کو بقایا جات ادا کر دیں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید کمی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ 2018 تک وزیر اعظم کی ہدایت پر انرجی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اس سلسلے میں چین کی مدد سے دن رات مختلف منصوبوں پر کام شروع ہے.

انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ بجلی سستی کرنے کے باوجود عوام اور گھریلو صارفین حکومت سے تعاون نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ایسے دکانیں موجود ہیں جہاں ڈیڑھ سو سے لے کر دو سو کے لگ بھگ دن کے ساتھ ساتھ رات کو بلب جلائے جاتے ہیں جبکہ یورپ اور دیگر ممالک میں شام کے وقت کاروبار یا دوکانیں بند ہو جاتی ہیں مگر پاکستانی شہری اور دوکاندار ایسا کرنے کے لئے تیار نہیں ہم ان سے گزارش کر سکتے ہیں کہ وہ بجلی کی بچت کے لئے کم سے کم بجلی استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

تاکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید کم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی پروگراموں کے منصوبوں پر جس تیزی سے کام ہو رہا ہے اس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ اس کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب کو جاتا ہے

متعلقہ عنوان :