پشاور : محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کی کاروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 مئی 2015 11:56

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 مئی 2015 ء) : محکمہ انسداد دہشتگردی کی فورس نے کاروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا.

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق کاروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں صابر اور حنیف شامل ہیں، صابر کا تعلق نستہ جبکہ حنیف کا تعلق مردان سے ہے. سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواس اور اسلحہ بر آمد ہوا ہے جس میں گاڑی سے دستی بم، 2 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 5 ڈیٹونیٹرز اور شیل برآمد ہوئے ہیں.

متعلقہ عنوان :