سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر مقامات پر سورج سوانیزے پرآگیا

جمعرات 7 مئی 2015 11:50

لاڑکانہ /لیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر مقامات پر سورج سوانیزے پرآگیا،سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے ۔میدانی علاقوں میں چلنے والی لو سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی۔ سندھ، پنجاب میں تپتی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کردیا۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی اور شہری ٹھنڈے مشروبات کے ذریعے گرمی سے نجات حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کافی بہتر رہا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا کے بالائی حصے میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں ہوئی جہاں 24 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :