میانوالی ،بس اڈے میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق، دو زخمی

جمعرات 7 مئی 2015 11:48

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) میانوالی بس اڈے میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میانوالی بس اڈے میں سیٹ نہ ملنے پر مسافر اور ڈرائیور میں جھگڑا ہوگیا مسافر نے فون کرکے ساتھیوں کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور‘ مالک اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے جبکہ کنڈیکٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :