گوادر پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں کی قید سے زنجیروں میں جکڑے چھ غیر ملکی بازیاب، اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 7 مئی 2015 11:48

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) گوادر کے علاقے نیا آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی قید سے زنجیروں میں جکڑے چھ غیر ملکی بازیاب کرالئے‘ مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس نے گوادر کے علاقے نیا آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مکان سے چھ غیر ملکی باشندے بازیاب کرالئے ایس ایچ او گوادر کے مطابق مکان منشیات فروشوں کا تھا غیر ملکی باشندوں کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا تھا ان غیر ملکیوں کا تعلق یمن سے ہے اور ان کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات نہیں ہیں۔

مکان سے کلاشنکوف‘ راؤنڈز اور دس کلو منشیات بھی برآمد کی گئی۔ اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بازیاب کرائے گئے یمنی باشندوں کی عمریں اٹھارہ سے تیس سال کے درمیان ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد بازیاب کرائے گئے یمنی باشندوں کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :