لوئر دیر ، ضمنی انتخابات کے موقع پر اے این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں جھگڑا‘ 5افراد زخمی

جمعرات 7 مئی 2015 11:48

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پی کے 95لوئر دیر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر طور کلاہ پولنگ سٹیشن میں اے این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں جھگڑا‘ 5افراد زخمی ہوگئے‘ پولنگ کا عمل روک کر فوج طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لوئر دیر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر طور کلاہ پولنگ سٹیشن میں اے این پی اور جماعت اسلامی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں ایک دوسرے پر پل پڑے۔ جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جھگڑے کے باعث پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا جبکہ فوج بھی طلب کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :