کراچی پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک، ڈاکو گرفتار

جمعرات 7 مئی 2015 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ لیاری کے علاقے کلری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسامہ پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت اقدام قتل، بھتہ خوری اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا۔

ملزم کا تعلق عزیر جان گروپ سے تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ ادھر اورنگی ٹاون گلشن ضیا میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب شارع فیصل ایف ٹی سی پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرگ سے پولیس اہلکار شاہ نواز زخمی ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اہلکار سابق آئی جی سندھ سابق آئی جی سندھ شاہد ندیم کی بہن کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔

متعلقہ عنوان :