خضدار، ایف سی کاسرچ آپریشن،تین دہشت گرد گرفتار

جمعرات 7 مئی 2015 11:42

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) خضدار کے ملحقہ علاقے میں ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بناپر خضدار کے ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :